بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل نشریات بحال ہونے کی خبروں کی تردید کردی

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش حکومت نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملک میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نشریات پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بعض میڈیا اداروں، بشمول ڈیلی اسٹار، میں شائع ہونے والی حالیہ خبریں درست نہیں اور ان سے عوام میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تنازع بڑھ گیا، ڈھاکہ میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد

وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان عمران الحق حسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے آئی پی ایل کی نشریات معطل کرنے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے۔

بیان کے مطابق اس معاملے پر وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل کو باضابطہ طور پر رائے دینے کے لیے درخواست ارسال کی گئی ہے، اور آئندہ کسی بھی فیصلے کا انحصار اس وزارت کی سفارشات پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا مقصد بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا،اس معاملے میں ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں : محسن نقوی

حکام نے واضح کیا کہ آئی پی ایل کی نشریات سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

وزارت نے میڈیا اداروں سے اپیل کی کہ عوامی ابہام دور کرنے کے لیے سرکاری وضاحت کو فوری طور پر نشر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی