اپنے بے سُرے گانوں سے شہرت پانے والے پاکتسانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے گانا ’بدوبدی 2‘ ریلیز کردیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’بدو بدی 2‘ گانا شیئر کیا ہے،اس گانے کی خاص بات 90 کی دہائی کے مشہور گانے ’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘ کی طرز اور بول ہیں، جس کو چاہت فتح علی خان نے اپنے پرانے گانے بدو بدی کے ساتھ مکس اپ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم اور وقار یونس بھی ’بدو بدی‘ کے دیوانے نکلے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان کچھ رقاصائیوں کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں اور ساتھ میں ’بدوبدی 2 ‘ گانا گارہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ گانا ان کے مداحوں کو بھی بھا گیا ہے، کیوں کہ اب تک ہزاروں لوگ اسے دیکھ اور سن چکے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے رواں سال عیدالفطر پر اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر گانا ‘بدو بدی’ اپلوڈ کیا تھا جو خوب وائرل ہوا تھا اور اس گانے پر 28 ملین ویوز آگئے تھے۔
28 ملین ویوز کے بعد یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا یہ گانا ڈیلیٹ کردیا تھا، گانا ڈیلیٹ ہونے پاکستان کے نامور گلوکار، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گلوکار میری کامیابی سے جلتے ہیں، چاہت فتح علی خان
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے جس پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں گایا، اسے پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گایا تھا۔
’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار ماضی کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے ، جسے چاہت فتح خان سے پہلے بھی کئی فنکار اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔ مگر انہیں کوئی خاص شہرت نہیں ملی۔