سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات جاتی امراء میں جاری ہیں، اسی سلسلے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جاتی امراء آمد متوقع ہے۔
حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر کو زید حسین کی شادی کی مہندی و ڈھولک کی تقریب ہوئی، 25 دسمبر کو نواز شریف کے پوتے زید حسین کا نکاح ہوا،جس میں رشتے داروں سمیت سیاسی ،سماجی شخصیات نے شرکت کی،آج جاتی عمرہ میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عائشہ اور میری طلاق ہو گئی، جنید صفدر کی تصدیق
دولہا زید حسین نواز کی 27 دسمبر کو سہرا بندی ہوگی اور وہ بارات لے کر ماڈل ٹاون جائیں گے، ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ہی منعقد کی جائے گی۔
زید حسین کی شادہ میں سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے،ان کی شادی کی تقریب میں امریکا، بھارت، برطانیہ اور اٹلی سے بھی مہمانوں نے شرکت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لاہور پہنچ گئے
سعید احمد، غزل سعید، عدنان سعید، ثناسعید، علینہ بدر، تیلسم، سعید توقیر، مسز داؤد، ایشوانی اروڑا، مسز ونڈانہ اروڑا، کمال اسوال، مسز منیشا اسوال، دانش اسوال، مسز ریتو اسوال، مسٹر ادیتیا، سنجیو گارج، مسز رینو گارج، نمت میہرا، وجے اروڑا، مسز وجے اروڑا، کمال پوپلئی، ابھینواوسوال، اشیتا اوسوال، راجیو گولاٹی، گگن کھنہ، مسز نومیتا کھنہ، پراہلڈ ببر، وریندر ببر، محمد شیریانہ، مینو ملہوترا، ڈیونڈر موہن ملہوترا نے زید حسین نواز کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
یاد رہے کہ زید حسین نواز کا نکاح نواز شریف کے دیرینہ دوست، معروف صنعتکار شیخ حبیب الرحمان کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔