عائشہ اور میری طلاق ہو گئی، جنید صفدر کی تصدیق

جمعہ 13 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرنے عائشہ کو طلاق دے دی، جنید صفدر نے تصدیق کر دی۔

جنید صفدر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ ’میری طلاق سے متعلق خبر درست ہے لیکن میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ میڈیا ہماری پرائیویسی کا خیال رکھے۔

جنید صفدر نے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا، انشاء اللہ، میں اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہوں گا۔

جنید صفدر نے اپنی پوسٹ میں اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ کا نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوا تھا، ان کی شادی کی تقریبات دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں جو ان دنوں قطر میں مقیم ہیں۔

بات کی جائے سیف الرحمان اور شریف خاندان کے تعلقات کی تو دونوں خاندانوں کے درمیان بڑے قریبی تعلقات ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دوسرے دور حکومت میں سیف الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین بھی مقرر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 خوارج ہلاک، فائرنگ سے کمسن بچہ شہید

برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار