سرکاری افسر نے بیمار اہلیہ کی خاطر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی، مگر پھر کیا ہوا؟

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ایک سرکاری افسر نے اپنی بیمار اہلیہ کی دیکھ بھال کے لیے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی مگر ریٹائرمنٹ کی تقریب میں ہی ان کی اہلیہ چل بسیں۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک سرکاری افسر جس کی ریٹائرمنٹ میں کچھ عرصہ ابھی باقی تھا، مگر اس نے اپنی اہلیہ جو کہ بیمار تھی، کی خاطر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی جو منظور بھی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ اسلم، ایک جواں سال فنکارہ کی موت

سرکاری افسر کی ریٹائرمنٹ کے دن کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی اور شوہر کے ساتھ دیگر کولیگز موجود تھے، میاں بیوی کو تقریب کے شرکا نے پھولوں کا ہار پہنایا، اس اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب کے دوران خاتون کہتی ہیں کہ مجھے چکر آرہے ہیں، ساتھ ہی وہ میز اور اپنے شوہر کو تھام لیتی ہیں، پانی لاؤ، پانی لاؤ کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں، اس دوران خاتون وہیں تقریب میں بے ہوش ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسیں

خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا، یوں اپنی اہلیہ کی تیمارداری کی خاطر ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری افسر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے دن ہی اپنی بیوی کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘