عمران خان کو دن میں 4 سے زائد بار ڈیل کی پیشکش ہوتی ہے، شاندانہ گلزار

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار  کہتی ہیں کہ ان کی جماعت کی حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کچھ زیادہ توقعات نہیں ہیں جبکہ جیل میں قید عمران خان کو ہر روز 4 سے زائد بار ڈیل کی پیشکش ہوتی ہیں۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاندانہ گلزار نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، پارٹی امور اور حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بات کی۔

‘مذاکرات سے کچھ زیادہ توقعات نہیں ’

شاندانہ گلزار نے کہا کہ وہ حکومت سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن ان کے مطابق انہیں موجودہ پی ڈی ایم حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔

‘شہباز شریف فارم سینتالیس پر وزیر اعظم بنے ہیں، ان کا اپنا مینڈیٹ ہی نہیں، وہ مذاکرات کیا کریں گے۔’

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حکمران جھوٹ بولتے ہیں، ان کی زبان کا کوئی بھروسہ نہیں۔ ‘میری ذاتی  رائے میں یہ لوگ مذاکرات کی آڑ میں ٹائم پاس کر رہے ہیں۔’

خان صاحب کو ہر روز 4 سے زائد بار ڈیل آفر ہوتی ہے

شاندانہ گلزار کے مطابق ان تک جو معلومات آتی ہیں، ان کے مطابق عمران خان کو جیل میں ہر روز ڈیل کی آفر ہوتی ہے۔ ‘خان صاحب کو تو دن میں 4 بار سے زائد بار ڈیل کی پیشکش ہوتی ہے لیکن وہ ڈیل کرنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ڈیل کرکے خاموش رہنے والے ہیں۔

ڈیل کے حوالے سے شاندانہ گلزار نے بتایا کہ ان کی معلومات کے مطابق عمران خان کو لندن جانے، ایک سال تک خاموش رہنے، خیبر پختونخوا جانے سمیت مختلف آفرز ہوئی ہیں لیکن خان ڈیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنے ذات کے لیے کچھ مطالبات نہیں رکھے، وہ  کارکنان اور عوام کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا مقتدر حلقے نہیں چاہتے کہ فارم 45 کھلے کیونکہ اس سے ان کی بے عزتی ہونی ہے۔

‘فارم 45 کھلنے سے طاقتور، اے سیز، ڈی سیز سب کی اصلیت سامنے آئے گی اس لیے وہ چاہتے ہیں انہیں معاف کیا جائے۔’

انھوں نے کہا کہ طاقت ور حلقے چاہتے ہیں کہ خان خاموش رہے اور کس طرح نئے الیکشن ہوں۔

ڈی چوک مارچ مظاہرین پر تشدد اور ظلم کی انتہا ہوئی

شاندانہ گلزار نے کہا کہ حکومت نے ڈی چوک پر پُرامن مظاہرین پر تشدد کرکے ظلم کی انتہا کر دی۔ بڑی تعداد میں کارکنان کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پرامن مظاہرین پر تشدد کی جتنی زیادہ مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘پی ڈی ایم والوں کو کیا لگتا ہے کہ خان ڈ یل کریں گے، کبھی نہیں اور نہ ہی خان صاحب کارکنان پر ظلم کو بھول سکیں گے۔’

 شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف حکومت تمام حدیں پار کر چکی ہے۔

‘مجھے پتہ چلا ہے کہ بیٹی کے سامنے باپ کو برہنہ کیا گیا جبکہ باپ کے سامنے بیٹی کو۔ یہ کون سا ملک ہے، دنیا کے کس ملک میں ایسا ہوتا ہے؟’

 شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ انڈین پائلٹ کلبوشن کو چائے پلاتے ہیں جبکہ پُرامن احتجاج کرنے والے پاکستانیوں کے ناخن تک نکال لیتے ہیں۔ مزید اس ویڈیو میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp