نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے اسکول بسوں کو لازمی قرار دے دیا گیا

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت  کے دوران پنجاب میں نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے اسکول بسوں کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکولوں کی رجسٹریشن میں اسکول بسوں کو لازمی قرار دیں، نئے سکولوں کی رجسٹریشن بند کریں، ہر اسکول  پالیسی اپنانا ہوگی،30 دسمبر تک اس حوالے سے پالیسی رپورٹ جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں اہم بات کیا ہے؟

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ 50 فیصد بچوں کے لیے بسیں شروع کرنے کے عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا، عدالت

بچوں کی سکولز بسوں کیلئے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے ہیں، سیکریٹری اسکولز نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔

ہم نے ایم ڈی واسا کو کہا ہے کہ واٹر میٹر کے کام کو پھر سے شروع کریں، ممبر جوڈیشل کمیشن

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کونسا شہر اسموگ فری ہے؟

واسا کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہمارے چائینیز کمپنی کے ساتھ پیسوں کے مسائل تھے، چائنیز کمپنی یہاں اکاؤنٹ کھلوانا چاہتی تھی۔

جسٹس شاہد کریم نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بہت تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، اس کو جلدی شروع کریں، اگلے ایک ماہ میں پھر سے اسموگ شروع ہو جائے گی، عدالت نے کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ