یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں یکم جنوری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کیسے اور کہاں سے بنے گا؟

وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یکم جنوری کو نجی ادارے بھی بند رہیں گے۔ چھٹی کا دن متحدہ عرب امارات کے سرکاری 2025 تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق ہے جو رواں سال کے شروع میں جاری کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: متحدہ عرب امارات میں نوکری کی تلاش اب آسان، آئندہ سال کی تنخواہ گائیڈ جاری

شہریوں اور رہائشیوں کے لیے سال کے لیے مجموعی طور پر 13 دن کی عام تعطیلات رکھی گئی ہیں۔

یکم جنوری کو چھٹی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو نئے سال کا جشن منانے کا موقع ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp