وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے، توقع ہے کہ آج رات ہی کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں راستے تاحال بند، شہری پریشان، گرینڈ جرگہ بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا
نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم گرینڈ جرگے میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، مذاکرات میں تعطل ایک فریق کے ایک فریق نےمشاورت کے لیے وقت مانگنے پر ہوا، گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے، توقع ہے کہ آج معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین سے اسلحے کی واپسی اور شاہراہ کھولنے پر اتفاق ہوا تو مزید اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کرم میں نجی بنکرز مکمل ختم کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ٹل پاڑا چنار روڈ پر نجی مورچے گرا کر حکومتی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی اور علاقے میں پولیس کے 400 سو اہلکار تعینات کیے جائیں گے، نیز ایف سی کی 2 کمپنیاں بھی علاقے میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی، جو وفاقی حکومت کی منظوری سے تعینات ہوں گی۔