سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ کیوں ملتوی ہوا؟

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اگلی ایکشن فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ ملتوی کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو سلمان خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی ایکشن فلم ‘سکندر’ کا ٹیزر ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم جمعہ کی صبح یہ اعلان کیا گیا کہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ٹیزر لانچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سکندر کے پروڈیوسرز نے آفیشل ایکس ہینڈل کے ذریعے بیان جاری کیا کہ ہمارے محترم سابق وزیراعظم من موہن سنگھ جی کے انتقال کی وجہ سے فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر ریلیز 28 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان نے ہنی سنگھ کو فلم کی پیشکش کیوں کی؟

سلمان خان کی سالگرہ پر فلم کے پروڈیوسرز نے شائقین کو اس وقت خوش کر دیا جب انہوں نے فلم سکندر میں سلمان کی لک والا پوسٹر جاری کیا۔ پوسٹر میں سلمان خان کو ایک سوٹ میں نیزا اٹھائے دکھایا گیا ہے، جس سے ان کی دبنگ جھلک ملتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

واضح رہے کہ فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ راشمیکا مندانا اداکاری کرتی نظر آئیں گی، یہ فلم اگلے سال عید پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘