پاک بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت سے کئی ممالک کی مشکل آسان

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں قائم پورٹ آپریٹر ڈی پی ورلڈ کے مطابق اکتوبر میں ’پہلے براہِ راست شپنگ روٹ‘ کے آغاز کے بعد سے پاکستان سے بنگلہ دیش کے لیے ایک ہزار سے زیادہ کنٹینرز بھیجے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی لیگ نے متنازع بنا دیا، شیخ مجیب کو بابائے قوم نہیں سمجھتے، بنگلہ دیشی مشیر اطلاعات

گلف نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ نئے براہِ راست کنکشن نے ٹرانزٹ کے اوقات میں 50 فیصد سے زیادہ کمی کی ہے اور ٹرانس شپمنٹ کی ضرورت کو ختم کرکے علاقائی رابطے میں اضافہ کیا ہے۔

یہ اقدام دبئی میں قائم ڈی پی ورلڈ اور پاکستان کی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ 6 ممالک کو جوڑنے والی ایک وسیع سروس کے حصے کے طور پر نئے روٹ سے مستفید ہو رہا ہے۔

یہ راستہ پورٹ کلنگ (ملائیشیا)، جیبل علی (یو اے ای)، کراچی (پاکستان)، چٹوگرام (بنگلہ دیش)، بیلوان (انڈونیشیا) اور موندرا (انڈیا) کے کو ملاتا ہے۔

ڈی پی ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو اور گروپ کے چیئرمین سلطان بن سلیم کے مطابق ’یہ نیا روٹ ہمیں بہت سے علاقائی اور عالمی راستوں سے بھی جڑتا ہے، جس سے کاروبار اور تاجروں کو ہمارے عالمی نیٹ ورک کے تمام حصوں سے رابطہ ملتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک رومانس: پاکستانی نوجوان شادی کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گیا

30 اکتوبر کو پاک بنگلہ دیش کے درمیان شروع کیے گئے اس روٹ پر پہلا سفر 304 کنٹینرز کے ساتھ ہوا، اس روٹ پر کراچی سے براہ راست تجارتی سامان چٹگرام تک پہنچایا گیا۔

ڈی پی ورلڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹرانس شپمنٹ کی ضرورت کے خاتمے کے ساتھ براہ راست شروع کی جانے والی اس سروس سے کراچی اور چٹوگرام کے درمیان تجارتی سفر  گھٹ کر 11 دن ہوگیا ہے، جس سے سامان کی تیز تر ترسیل کے باعث وقت اور لاجسٹکس کے اخراجات میں کمی آئی ہے‘۔

ڈی پی ورلڈ کے مطابق ’اس روٹ پر دوسری سروس کے دوران میں کراچی سے چٹاگرام کے درمیان تجارتی سامان پہلے کے مقابلے میں دوگنا رہا، جو اس سروس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!