پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے جس میں پاکستان کو جیت کے لیے 7 وکٹوں جب کہ جنوبی افریقہ کو 121 رنز درکار ہیں۔
ہفتہ کے روز سینچورین میں بارش کے باعث تاخیر کے بعد شروع ہونے والے تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 147 رنز کی لیڈ کے ساتھ آؤٹ ہو گئی تھی جس کےبعد جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کے 147 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز کا آٰغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 11 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹونی ڈی زورزی 2 رنز پر محمد عباس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 12 کے مجموعی اسکور پر گری جب ریان رکیلٹن کو خرم شہزاد نے صفر پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، تیسری وکٹ 19 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹرسٹن اسٹبس کو بھی محمد عباس نے 1 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
کھیل کے اختتام پر ایڈن مارکرم 22 کے انفرادی اسکور پر جبکہ کپتان ٹمبا باوما صفر پر کھیل رہے ہیں، پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے 2 جبکہ خرم شہزاد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ (26تا30 دسمبر)کے تیسرے دن کا کھیل جنوبی افریقہ کے شہر سینچورین میں بارش کے باعث تاخیر کے بعد شروع ہونے والے تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 147 رنز کی لیڈ کے ساتھ پویلین لوٹ گئی ہے، دوسری اننگز میں پاکستان نے 237 رنز اسکور کیے۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کاآغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 49 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر بلے باز صائم ایوب 27 رنز بنا کر کاگیسو ربادا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، دوسری وکٹ 70 کے مجموعی اسکورپر گری جب شان مسعود 28 رنز بنا کر مارکو جانسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ بھی محض 4 رنز کے اضافے کے بعد 74 کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران غلام صرف 4 رنز بنا کر مارکو جانسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 153 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 50 رنز بنا کرمارکو جانسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 172 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان 3 رنز بنا کر مارکو جانسن کی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 176 کے مجموعی اسکور پر گری جب سلمان آغا ایک رنز بنا کر مارکو جانسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 208 کے مجموعی اسکور پر گری جب عامر جمال 18 رنز پیٹرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 209 کے مجموعی اسکور پر گری جب نسیم شاہ کاگیسوربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، نویں وکٹ 236 کے مجموعی اسکور پر گری جب سعود شکیل شاندار 84 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مارکو جانسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، دسویں وکٹ 237 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد عباس صفر پر کوربن بوش کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، خرم شہزاد نے 9 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں مارکو جانسن نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا انہوں نے 52 رنز دے کر پاکستان کے 6 اہم ترین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کاگیسو ربادا نے 2 جبکہ کوربن بوش اور دینے پیٹرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسرے دن کا کھیل:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس سے قبل میچ کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم اپنی اننگر میں 211 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسرے جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ چوتھا کھلاڑی 136 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگیا۔ دوسرے روز پاکستانی بولرز کی محنت 37ویں اوور میں رنگ لائی جب فاسٹ بولر عامر جمال جنوبی افریقہ کی جانب سے چوتھی وکٹ کی شراکت میں جاری مزاحمت کو توڑتے ہوئےکپتان ٹیمبا باووما کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
4️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ Test runs ✅@babarazam258 is only the third player to score over 4,000 runs in all three formats of the game! 🤩👏#SAvPAK pic.twitter.com/QNu4jY27E8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2024
وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے تک جنوبی افریقہ کے کپتان نے 31 رنز اسکور کیے تھے، ایڈن مرکرم 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے ڈیوڈ بیڈنگہیم 30 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں سلپ میں آؤٹ ہوئے۔
ان کی جگہ کھیلنے آئے کائل ورائن بھی 2 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ 191 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی 7ویں وکٹ بھی نسیم شاہ نے اپنے نام کی جب مارکو جینسن 2 رنز بناکر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔
جنوبی افریقہ کے ابتدائی 3 بلے باز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی آؤٹ ہوگئے تھے، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب تیسرے ہی اوور میں اوپنر ٹونی زورزی محض 2 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ نے 73.4 اوورز میں 301 رنز بنائے۔
پہلے دن کا کھیل
سینچورین ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی.
جس کے بعد بعد جنوبی افریقہ نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے تھے۔