کیا ڈاکٹر مشتاق پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے؟ سابق سینیٹر کا بیان سامنے آگیا

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اپنے ایک ویڈیو پر بیان میں انہوں نے کہاکہ میری پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے خبریں درست نہیں، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کیوں کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بتایا

انہوں نے کہاکہ جو لوگ میرے کردار اور سوچ و فکر سے واقف ہیں وہ ایسی چیزوں پر مسکرا دیتے ہیں، ایسی باتیں بالکل ایک فراڈ ہے۔ میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ سنی سنائی باتوں کو آگے نہ پھیلایا کریں، کوئی بھی خبر ملے تو پہلے اس کی تحقیق کیا کریں۔

مشتاق احمد نے کہاکہ اسلامی تحریک میری روح میں سمائی ہوئی ہے، جیسے مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی میں اسلامی تحریک کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ کم از کم وہ ایسی باتوں کو نہ پھیلائیں۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد یونائیٹڈ کا جیت پر جشن: سینیٹر مشتاق احمد خان تنقید کیوں کر رہے ہیں؟

واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مشتاق احمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آج اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل