علی زیدی کی گرفتاری بھی لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے علی امین گنڈا پور اور اب علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا اور یہ سب اسی لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے جس میں نواز شریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ تحریک انصاف کو کچل دیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کو اغواء اور گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے ذریعے غیر قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان اقدامات سے یہ انتخابات میں ہمیں کمزور کر دیں گے تو دوٹوک الفاظ میں کہتا ہوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ایسے حربوں سے محض عوام کا غصہ ہی بڑھ رہا ہے اور یہ اسی لندن منصوبے کا خمیازہ بھی انتخابات میں بھگت لیں گے۔

کپتان گر جائے تو ٹیم ہار جاتی ہے، عمران خان

قبل ازیں افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا کپتان جب تک کھڑا رہتا ہے تو ٹیم بھی لڑتی رہتی ہے اور جب کپتان گر جائے تو ٹیم ہار جاتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتی تھی کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے اور پھر اس کے بعد اربوں روپے کی جائیداد لندن میں نکل آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp