وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارا ملک پابندیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ بات چیت ہوگی تو راستہ نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وی ایکسکلوسیو: سعودی عرب کے لیے سرخ فیتہ ختم کرکے سرخ قالین بچھائیں گے: مصدق ملک
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرفوجداری نوعیت کے مقدمات ہیں، 9 مئی واقعات میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہورہی ہیں۔ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، مجرمانہ سرگرمیوں کا مذاکرات سے کیا تعلق؟
رات کو سب بیٹھ کر چائے پیتے ہیں
انہوں نے کہا کہ آیے بیٹھیں تعمیری بات کریں ،ہماری آپ سے کوئی دشمنی نہیں۔ رات کو سب بیٹھ کر چائے پیتے ہیں کیمرے کے سامنے آکر ان کو پتا نہیں کیا ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے سب سرجوڑ کر بیٹھیں، 2018 میں ہم پریشان ہوتے ہیں،کبھی وہ 2024 میں پریشان ہوتے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا دھاندلی ہوئی، ہم نے کہا آپ آئیں حکومت بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کے لیے کسی ملک نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، رانا ثنااللہ
وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن تو ہمارے محکموں میں ہے، کرپشن کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسانہیں ہمارے ملک میں کرپشن نہیں ،آہستہ آہستہ کم ہوگی۔
مصدق ملک نے کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھے۔امریکا میں قراردادیں پاکستان کے خلاف پاس کرائی گئیں، اس کے بعد اب آپ آئے ہیں تو سرآنکھوں پر ، آئیں بیٹھ کر تعمیری بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کے خلاف نہیں، لیکن کہیں ہم استعمال نہ ہوجائیں، خواجہ آصف نے حکومت کو خبردارکردیا
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری دشمنی نہیں صرف سیاسی حریف ہیں، ملک کو سیاسی تناؤ کی نذر نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو نو، دس ماہ ہوگئے ،کون سی کرپشن سامنے آئی، آئیں معیشت کی بات کریں ملک کو آگے بڑھانے کی بات کریں۔