ایران میں اطالوی خاتون صحافی کی گرفتاری، کیا مبینہ ایرانی اسلحہ ڈیلر کی گرفتاری کا انتقام ہے؟

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں گزشتہ دنوں اٹلی کی مشہور خاتون صحافی سیسیلیہ صالہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی جسے گزشتہ 2 ہفتوں سےجیل میں رکھا گیا ہے۔

تاہم امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دعویٰ کیا ہے کہ اٹلی کی  خاتون صحافی کی تہران سے گرفتاری ممکنہ طور پر اٹلی سے ایک ایرانی نژاد سوئس کاروباری شخصیت اور مبینہ اسلحہ ڈیلر کو حراست میں لینے پر ایران کی انتقامی کارروائی ہے۔

یاد رہے کہ 19 دسمبر کو خاتون صحافی کی گرفتاری سے 3دن قبل محمد عبدینی نجف آبادی نامی ایرانی نژاد سوئس کاروباری شخصیت کو امریکا کے جاری کرہ وارنٹ پر اٹلی کے شہر میلان کے ایک ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ نجف آبادی پر دہشت گرد تنظیموں سے روابط اور انہیں ڈرونز کے پرزے فراہم کرنے کا الزام ہے۔

امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ ڈرونز اُردن میں ہونے والے حملوں میں استعمال کیے گئے۔

اس اہم گرفتاری کے بعد ایرانی حکومت نے سوئزرلینڈ اور اٹلی کے سفیروں کو طلب کرکے ان سے وضاحت مانگی تھی۔

البتہ ابھی تک ایران کی جانب سے صالہ کی گرفتاری یا اس پر لگے الزامات کی باضابطہ تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے حکام خاتون صحافی کی گرفتاری کے معاملے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

29 سالہ سیسیلیہ صالہ کو تہران میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد خطے بالخصوص  ایران میں ہونے والی تبدیلیوں پر رپورٹنگ کررہی تھیں۔

مبصرین اس گرفتاری کو اہم قرار دے رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سے ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ میں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی