پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن‘ میں ہامون جادوگر کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار حسیب پاشا کا کہنا ہے کہ ’عینک والا جن‘ آن ایئر ہونے سے 2 دن پہلے بلاول ہاؤس جاتا تھا جہاں اسے پہلے بلاول اور بختاور دیکھتے تاکہ وہ اگلے دن بچوں کو اسکول میں بتا سکیں کہ ڈرامے کی قسط میں کیا ہو گا اور اس کے ایک دن بعد عوام کے بچے دیکھتے تھے۔
ہمارا ڈرامہ عینک والا جن دو دن پہلے بلاول ہاؤس جاتا تھا پہلے بلاول اور بختاور دیکھتے تھے، اور پھر ایک دن بعد عام عوام کے بچے۔ pic.twitter.com/N5mWlxLeKu
— Maira Khan (@MairaKhanPak) December 29, 2024
حسیب پاشا (ہامون جادوگر) کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی لیے تو آج ملک کا یہ حال ہے۔
تب ہی تو ملک کا یہ ہال ہے https://t.co/0pj1q96PhV
— ༄ᴮ ᭄🇧ILAL Khan🇵🇰 (@Bilalkh97814070) December 30, 2024
زرینہ نامی ایکس صارف لکھتی ہیں کہ ’یہ اقتدار کا نشہ ہے‘۔
اقتدار کا نشہ! https://t.co/aANDyvCIPC
— Zarina (@ZarinaPTI) December 30, 2024
ایک ایکس صارف نے کہا کہ جن کو آج تک اردو نہیں آتی انہیں بچپن میں خاک آنی تھی۔
جنکو آج تک اردو نہیں آتی تو پچپن میں خاک آنی تھی
— Waقas Baloch 🇵🇰 (@WacasGB) December 30, 2024
رانا راشد الیاس لکھتے ہیں کہ بلاول اور بختاور پاکستان کے کس اسکول میں پڑھتے تھے اصل سوال یہ ہے۔
Wo Pakistan k school main perhty thy ??? Thats the question ??? https://t.co/Tt501udqMe
— Rana Rashid Ilyas (@rasho1982) December 30, 2024
واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن‘ نے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔ ڈرامہ کوہ قاف کے جنوں، پریوں اور جادوگروں کی کہانیوں پر مبنی تھا۔ بچے جادوگروں پر مشتمل ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھتے تھے جو ایک طلسماتی دنیا کی عکاسی کرتا تھا۔ مشہور ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن‘ کے کرداروں نستور جن، زکوٹا، ہامون جادوگر اور بل بتوڑی کے کرداروں نے ذہنوں میں ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔