نشتر اسپتال ملتان کے وائس چانسلر کی برطرفی پر درجنوں پروفیسرز احتجاجاً مستعفی

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نشتر اسپتال ملتان کے برطرف وائس چانسلر کی حمایت میں درجنوں پروفیسرز سامنے آگئے، احتجاجا استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نے وائس چانسلر نشتراسپتال کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی، جس پر نشتراسپتال کے پروفیسرز وائس چانلسر کے حق میں میدان میں آگئے ہیں، 31 پروفیسرز، ایسوسی ایٹ اسسٹنٹ پروفیسرز نے احتجاجاً اجتماعی تحریری سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کو ارسال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

پروفیسرز کی جانب سے استعفوں کے ساتھ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہم نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران آپ کو بھاری دل کے ساتھ خط لکھ رہے ہیں اور اعلیٰ حکام کی جانب سے فیکلٹی اور وائس چانسلر کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب رویے کے حالیہ واقعات پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف یونیورسٹی کا وقار مجروع ہوا ہے بلکہ ہمارے معزز ادارے کے اساتذہ کے درمیان بداعتمادی کا ماحول بھی پیدا ہوا ہے۔

پروفیسرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے شعبہ نیفرالوجی کے افسوسناک واقعات سے متعلق معاملے کی انکوائری میں پولیس حکام کی بے جا مداخلت سے ادارے کی خودمختاری خطرے میں پڑچکی ہے، ان شکایات کی روشنی میں ہم اپنے احتجاج کے اجتماعی اظہار کے طور پر اپنے وائس چانسلر اور ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں، ہمیں یہ بتاتے ہوئے افسوس ہے کہ ہم اپنے متعلقہ عہدوں سے اپنا اجتماعی استعفیٰ پیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نشتر اسپتال ایڈز کیس، ایم ایس سمیت ذمہ دار عملہ معطل، ڈاکٹرز متاثرہ مریضوں کو جیب سے ہرجانہ ادا کرینگے

واضح رہے کہ پروفیسرز نے اجتماعی استعفوں کا فیصلہ نشتر اکیڈمک کونسل کی 23 نومبر کو ہونے والی میٹنگ میں کیا تھا،  نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں 30 مریضوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وائس چانسلر کو غلفت کا مرتکب قرار دے کر انہیں عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟