طاقت کے تمام مراکز کو مل کر ملک کے حالات بہتر بنانے چاہییں، وزیر دفاع خواجہ آصف

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کے خلاف نہیں ہوں، لیکن یہ سوال بنتا ہے کہ ایک شخص جو ہمارے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکاری تھا اسے 15 روز میں کیا ہوگیا کہ بات چیت کے لیے رضا مندی ظاہر کردی، صرف سیاسی جماعتوں ہی نہیں طاقت کے تمام مراکز کو مل کر ملک کے حالات بہتر بنانے چاہییں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مؤقف میں جو تبدیلی آئی یہ مکمل یوٹرن ہے، اسی لیے میں نے حکومت کو محتاط رہنے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں سیاسی مذاکرات: پی ٹی آئی کا مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ مجھے پی ٹی آئی کی سنجیدگی میں کمی نظر آرہی ہے، عمران خان اگر ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا ایلچی سمجھتے ہیں تو آج ہم سے ہی مذاکرات پر آمادہ کیوں ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میں کسی کو قید میں رکھنے کے حق میں نہیں ہوں، اگر لیڈرشپ نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بے صبری دیکھیں کہ اب یہ ہمارے ذریعے ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی آج بھی لگی ہوئی ہے کہ لوگ باہر سے پیسے نہ بھیجیں لیکن بات یہ ہے کہ لوگ ہمارے لیے نہیں بلکہ اپنی فیملی کے لیے پاکستان پیسے بھیجتے ہیں، کل سال کے آخری دن ترسیلات زر کی تفصیلات آجائیں گے، اور امید ہے کہ گزشتہ ماہ سے بہتر نمبر ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان مذاکرات میں مینڈیٹ والی بات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ ان کے دیگر دو مطالبات پر کیا ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام آج سے نشانہ نہیں ہے، ایٹمی دھماکے کرنے کے وقت بھی نواز شریف کو پانچ ارب ڈالر کی آفر ہوئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ایٹمی اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ ہمیں اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ہم کسی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف سیاست کا بارہواں کھلاڑی، 2025 حقیقی آزادی کا سال ہوگا، عمران خان

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اب یہ ذمہ داری لینی چاہیے کہ ان کی حکومت میں طالبان کو واپس لاکر بسایا گیا جس کا خیمازہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟