’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘، سلمان خان کیساتھ تعلق پر سنگیتا بجلانی نے خاموشی توڑ دی

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سابق مس انڈیا سنگیتا بجلانی کی پریم کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ 80 کی دہائی سے 90 کے اوائل تک، اس جوڑی کی ملاقاتیں اور طرح طرح کی باتیں خاصی مقبول رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سلمان اور سنگیتا نے ایک دوسرے سے 1986 میں ملنا شروع کیا اور ان دونوں کے درمیان تعلقات 8 سال تک قائم رہے، اس دوران ان کی شادی سے متعلق بھی خبریں زیر گردش رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان 59 سال کے ہو گئے، امبانی سمیت اہم شخصیات کی سالگرہ تقریب میں شرکت

حال ہی میں انڈین آئیڈل 15 کی پروموشنل قسط جاری کی گئی جس میں شریک مناسی گھوش خصوصی مہمان سنگیتا بجلانی سے ان افواہوں سے متعلق سوال کرتی ہیں کہ جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی سلمان خان کے ساتھ شادی کے کارڈز چھپ چکے تھے لیکن بدقسمتی سے شادی نہیں ہوسکی تھی۔

اس سوال نے پروگرام کے ججز وشال ددلانی کو حیرت میں مبتلا کردیا اور انہوں نے شائقین کے ساتھ مل کر سنگیتا سے اس سوال کا جواب دینے کا مطالبہ شروع کردیا، جس پر سنگیتا بجلانی نے اس بات کا اعتراف کرلیا۔ سنگیتا نے کہا، ’جھوٹ تو نہیں تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ کیوں ملتوی ہوا؟

واضح رہے کہ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی پہلی ملاقات 80 کی دہائی میں ایک ٹیلی وژن کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو رفتہ رفتہ دوستی میں بدل گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کے درمیان دوستی اس قدر گہری ہوچکی تھی کہ ان کی شادی بھی طے ہوگئی تھی اور اس حوالے سے شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے جن میں شادی کی تاریخ 27 مئی 1994 لکھی گئی تھی، تاہم شادی نہیں ہو پائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دھمکانے والے سلمان خان کے پھر پیچھے پڑگئے، اس مرتبہ انوکھی دھمکی

بھارتی میڈیا کے مطابق، ان دونوں کے درمیان شادی پاکستانی امریکن اداکارہ سومی علی کی وجہ نہیں ہوسکی تھی کیونکہ سنگیتا نے شادی سے ایک ماہ پہلے سلمان کو 16 سالہ سومی علی کے ساتھ اس کے کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ بعدازاں، سومی نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سنگیتا سے معافی مانگ لی تھی۔

سلمان سے بریک اپ کے بعد سنگیتا بجلانی نے کرکٹر اظہرالدین سے 1996 میں شادی کی تھی، تاہم ان دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی۔ اس تمام عرصہ میں سلمان اور سنگیتا ایک دوسرے رابطے میں رہے اور ایک دوسرے کی پارٹیز میں بھی شریک ہوتے رہے۔ سلمان اب  59 برس کے ہوچکے ہیں لیکن وہ آج بھی کنوارے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘