سال نو پر عوام کو تحفہ، 7 ماہ میں تیسری بار ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سال نو پر عوام کو تحفہ دیتے ہوئے 7 ماہ میں تیسری بار ملک کی مختلف موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اور اس پر عملدرآمد 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ

این ایچ اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور ایم ون موٹروے پر گاڑی کے ٹول ٹیکس میں 40 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو 460 سے بڑھ کر 500 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری موٹروے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 50 روپے بڑھایا گیا ہے، جو 650 روپے سے بڑھ کر 700 روپے ہوگیا۔

پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور موٹر وے پر گاڑی کے ٹول ٹیکس میں 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جو 850 سے بڑھ کر اب 950 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ سکھر سے ملتان جانے والی ایم فائیو موٹر وے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 100 روپے اضافے کے ساتھ 1050 روپے سے بڑھ کر 1150 روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح ڈی آئی خان سےہکلہ موٹر وے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں موٹر ویز، نیشنل ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ، اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

یاد رہے کہ این ایچ اے نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 7 ماہ کے دوران تیسری بار اضافہ کیا، اور حالیہ اضافے کے بعد 7 ماہ میں ٹول ٹیکس کی شرح دوگنا سے بڑھ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟