سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیرمستقل رکنیت ایک اعزاز ہے، اسحاق ڈار

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے اور عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سال 26-2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور غیرمستقل رکنیت کے آغاز کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی رکنیت پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکرگزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت، پاکستان کی اہمیت اجاگر ہوئی، ترجیحات کیا ہوں گی؟

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک ایسے وقت میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے جب دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، کشمیر کا مسئلہ ہو یا غزہ میں انسانی حقوق سنگین صورتحال اور وہاں پر جاری نسل کشی جاری ہے، یہ تمام مسائل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ساکھ پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مہلک ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق معاہدوں کی پاسداری نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے دنیا میں جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ ہوا ہے، دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے عالمی امن و سلامتی کو مسلسل خطرات درپیش ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج پرامن بقائے باہمی کی شق کو بڑھتی ہوئی عدم برداشت، اسلاموفوبیا، شدت پسندی اور مقبولیت کے گراف کے ذریعے چیلینج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کمیٹی کو بھیج دی

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے سنگین اور پیچیدہ مسائل کو حل کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے، گزشتہ برسوں میں ہم نے بامقصد نتائج کے حصول کی جانب بڑھنے اور سلامتی کونسل کو مؤثر بنانے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، 04-2003 میں سلامتی کونسل میں اپنی مدت کے دوران پاکستان نے منتخب کردہ 10 گروپس (ای 10) کے لیے گراؤنڈ ورک مکمل کیا اور منتخب ارکان کی اجتماعی آواز کو بلند کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 13-2012 میں پاکستان نے سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انسداد دہشتگردی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے ایک قرارداد پیش کی جو منظور کی گئی، آج جب دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے، پاکستان سلامتی کونسل میں یو این چارٹر کے مطابق بامقصد سفارتکاری کے ذریعے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی