سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کمیٹی کو بھیج دی

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے عالمی ادارے کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی درخواست مزید غوروخوض کی غرض سے عالمی ادارے کی رکنیت کمیٹی کو بھیج دی ہے، واضح رہے کہ رواں ماہ اپریل کے لیے مالٹا سلامتی کونسل کا صدر ہے۔

مالٹا کی اقوام متحدہ کی سفیر وینیسا فریزیئر کے مطابق 15 رکنی کمیٹی اس ماہ فلسطین کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ کرے گی، انہوں نے کمیٹی کو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست پر غور کے لیے پیر کو اجلاس کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی ایلچی ریاض منصور نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کو پوری امید ہے کہ 12 سال تک اقوام متحدہ میں بطور مبصر ریاست رہنے کے بعد فلسطین کی عالمی ادارے کی مکمل رکنیت کے لیے سلامتی کونسل دو ریاستی حل پر عالمی اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنا آپ منوائے گی۔

فلسطینی اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر عالمی ادارے کا مکمل رکن بننے کے لیے سلامتی کونسل سے اپنی 2011 کی درخواست پر دوبارہ غور کرنے کے لیے کہا تھا، فلسطینی اقوام متحدہ میں ایک غیر رکن مبصر ریاست ہیں، یہ وہی درجہ ہے جو ’ہولی سی‘ کو بھی حاصل ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے رپورٹنگ کرتے ہوئے الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کی رکنیت کی کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں، جو فلسطین کے لیے ایک اہم اور علامتی لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ فلسطین اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے اپنی کاوشوں میں اس حد تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے، آخری مرتبہ 2011 تھا جب اس ضمن میں کوششیں سلامتی کونسل کی قائمہ کمیٹی میں بنیادی طور پر ناکامی سے دوچار ہوئی تھیں کیونکہ امریکا کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ معاملہ پر ووٹنگ کی نوبت آنے پر وہ  اسے ویٹو کر دے گا۔

کسی بھی ملک کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے بین الاقوامی ادارے کا چارٹر کہتا ہے کہ اس ملک کی رکنیت کے لیے پہلے سلامتی کونسل سے منظوری درکار ہوگی اور پھر اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 190 ارکان میں سے دو تہائی کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

عمومی طور پر جنرل اسمبلی میں فلسطین کو اچھی خاصی حمایت حاصل ہے، جہاں اسے وسیع پیمانے پر قبول کیا جاتا ہے، تاہم اس وقت مسئلہ سلامتی کونسل میں ہے، جہاں پانچ مستقل ارکان میں سے کوئی بھی اسے ویٹو کر سکتا ہے، اور اس کے بعد یہ عمل رک جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے