وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے سے بڑھ کر 282 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے ہوگی۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔