نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے سال کے پہلے دن نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں 2009 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 136 کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، گزشتہ روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ کے ماہر محسن مسیڈیا نے کہاکہ ہم پہلے ہی بتا چکے تھے کہ مارکیٹ اس ہفتے ایک لاکھ 17 ہزار کے گرد گردش کرےگی۔

انہوں نے کہاکہ اڑان پاکستان پروگرام اور ساتھ ہی کچھ سیکٹرز ایسے ہیں جو بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ آٹو موبیل سیکٹر، بینکنگ سیکٹر، آئل اور گیس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سیکٹر بھی بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔

ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ نے کہاکہ نئے سال کا آغاز اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر کے ساتھ ہوا، گزشتہ سال کو پاکستان کی تاریخ میں اسٹاک مارکیٹ کے لیے یاد کیا جائے گا کیوں کہ 2024 میں ہم نے تاریخی کارکردگی دیکھی۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے سال 2025 بھی اسٹاک مارکیٹ کا سال ہوگا۔ لگتا ہے ’اڑان پاکستان‘ کے 5 سالہ پروگرام کے بعد پاکستان کی برآمدات بڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی رجحان کی زد میں

انہوں نے مزید کہاکہ یہاں یہ بات اہم ہے کہ نئے سال کے آغاز پر معیشت کی ترقی کے لیے حکومت کی ترجیحات کیا ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی