اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران حصص کی قیمتوں میں 3 ہزار 900 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 907 پوائنٹس یا 3.39 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 258 کی سطح پر آگیا، جو جمعہ کے روز ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ کے ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3907 اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 900 کی سطح پر بند ہوا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز ہی مثبت ہوا اور پورا دن مثبت رجحان نظر آتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی رجحان کی زد میں

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ نے پہلے ایک لاکھ 13 ہزار، پھر ایک لاکھ 14 ہزار اور اس کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار کی سطح کو عبور کیا، 125 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے اور بینکنگ اسٹاکس نمایاں رہے جس کی وجہ بینکوں پر عائد ٹیکسوں کا خاتمہ دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے کچھ پابندیوں کا ہٹنا بھی ایک وجہ رہی ہے جبکہ اڑان پاکستان پروگرام کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر میں بھی بہتر کام دکھائی دیا ہے۔

شہریار بٹ نے کہاکہ امید ہے اڑان پاکستان پروگرام کے تحت آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، اور مارکیٹ کا تسلسل برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کے ماہر محسن مسیڈیا نے کہاکہ مارکیٹ نے بہت اچھی کلوزنگ دی ہے، ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال ہونا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بحالی کی جانب گامزن، 100 انڈیکس میں 3.05 فیصد اضافہ

انہوں نے کہاکہ مارکیٹ بہتر کارکردگی دکھاتی نظر آرہی ہے، آٹو موبیل سیکٹر رکا ہوا تھا جو اب بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے، ہمیں یقین ہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک اور سال کے مضبوط منافع کے ساتھ آنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ مضبوط بیرونی اکاؤنٹ کی وجہ سے 2025 میں شرح سود سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp