قتل، لوٹ مار اور بزدلی کے الزامات پر 13 فوجیوں کو سزائے موت سنادی گئی

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وسطی افریقہ کے ملک کانگو میں قتل، لوٹ مار اور بزدلی کے الزامات پر 13 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو میں تقریباً 24 فوجیوں پر قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا جن میں سے 4 فوجیوں کو 2 سے 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی، 6 کو بری کر دیا گیا۔ ان فوجیوں کو منگل کے روز سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ہائی پروفائل پی ٹی آئی رہنما کون کون سے ہیں؟

رپورٹس کے مطابق وسطی افریقہ کے لوبیرو کے علاقے میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے اور ان فوجیوں نے اپنی جگہ چھوڑ دی تھی جس کی وجہ سے دشمن کو آگے بڑھنے میں مدد ملی۔

لوبیرو میں کانگو کی افواج تقریباً 3 سال سے روانڈا کے حمایت یافتہ ایم 23 باغیوں کے خلاف لڑ رہی ہیں اور ساتھ ہی دیگر ملیشیاؤں کے تشدد کا بھی سامنا کر رہی ہیں۔ مقامی فوج کے ترجمان مک ہزوکے کا کہنا ہے کہ چیزوں کو ٹھیک کرنے کے لیے انہیں اس ٹرائل کا انتظام کرنا پڑا تاکہ دوسرے لوگ اس سے سبق حاصل کر سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرمان کے پاس سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے صرف 5 دن کا وقت ہے اور ٹرائل میں تمام مجرمان نے خود کو بےقصور قرار دیا ہے جبکہ ایک فوجی کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ اپیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے 7 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

واضح رہے کہ افریقی ملک کانگو میں فوجیوں کو سزائے موت دینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی فوجیوں کو سزائے موت سنائی جاتی رہی ہیں۔ مئی 2024 میں 22 فوجی اہلکاروں کو ایم 23 باغیوں سے لڑائی میں بزدلی اور محاذ چھوڑنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟