اداکارہ شگفتہ اعجاز ’عدت‘ کا وقت کیسے گزار رہی ہیں؟

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے کی جدوجہد کر رہی ہیں, انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب کی محبت کی دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب مجھ سے بار بار پوچھتے ہیں کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شگفتہ اعجاز کی مرحوم شوہر اور بچوں کیساتھ شگفتہ یادیں

شگفتہ اعجاز نے عدت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھی ان حقیقتوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں جو انہوں نے اس سفر کے دوران دیکھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا، انہوں نے یہ سوچا تھا کہ وہ اس سب کے لیے تیار ہیں مگر اس گہرے صدمے نے انہیں شدید متاثر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

اداکارہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ’عدت‘ وہ خاص وقت ہے جو ایک عورت کو اپنی طاقت واپس پانے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ملتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں موم بتیوں کی چند تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں نئے سانچوں میں ڈھالا گیا تھا انہوں نے کہا یہ وہی موم بتیاں ہیں جنہیں وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی کے لمحات میں جلایا کرتی تھیں اور اب ان یادوں کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

 شگفتہ اعجاز نے لکھا کہ وہ اس وقت اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں انہوں نے اپنے شوہر کی فلم بادل اور بجلی کے مشہور گانے ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نہیں بھولیں اور انہیں طاقت اور محبت کے ساتھ پورا کریں گی جو ان کے شوہر اور بچوں نے ان پر ڈالی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر یحییٰ صدیقی طویل عرصہ کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد ستمبر میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp