عمران خان کو جیل سے بنی گالا منتقل ہوجانے کی پیشکش، فیصل چوہدری کا انکشاف

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے مؤکل کے مطابق انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہہ دیا ہے کہ جب تک پارٹی کے تمام لیڈران و کارکنان بغیر ٹرائل رہا نہیں کیے جاتے وہ کہیں منتقل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل کی وجہ سے نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر خان

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا وقت آ چکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم خالد خورشید کی سزا کی بھی مذمت کی ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ بھی وہی ہوگا جو پہلے 4 مقدمات میں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی میں جوڈیشل کمیشن اور اسیران کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے تاہم ایک طبقہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیے: بشریٰ بی بی کی اڈیالہ سے بنی گالہ منتقلی: رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذاکراتی کمیٹی کو آج کے اجلاس کے بعد عمران خان سے ملاقات کرنے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ 2 جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے۔

فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کم ہونے کا حکومت کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے یہ اطلاعات عام ہیں کہ اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم کو حکومت نے جیل کی بجائے ان کی اپنی رہائشگاہ واقع بنی گالہ میں رہنے کی پیشکش کردی ہے۔ تاہم حکومتی حلقوں کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو جیل سے نکال کر گھر میں قید رکھنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، عرفان صدیقی

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے نکال کر گھر میں قید رکھنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے لیکن اب فیصل چوہدری نے عمران خان کی زبانی یہ بتایا ہے کہ انہیں تو جیل کی بجائے اپنے گھر پر ہی رہنے کی پیشکش کی گئی ہے لیکن وہ اس پر اس وقت تک رضامند نہیں ہوں گے جب تک ان کی پارٹی کے لوگ بغیر کسی ٹرائل کے رہا نہیں ہوجاتے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان دونوں میں سے کس کی بات درست ہے اور کس کی غلط ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی