عمران خان کو جیل سے نکال کر گھر میں قید رکھنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، عرفان صدیقی

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے نکال کر گھر میں قید رکھنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی میں مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنے کی سوچ جنم لے چکی ہے تو اچھی بات ہے، کل تحریک انصاف کے مطالبات سامنے آئیں گے تو ترجیحات کا پتا چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے کسی ملک نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے مطالبات پر بات چیت کے لیے بیٹھیں گے، ہمارے ان سے کوئی مطالبات نہیں ہیں، البتہ کچھ تجاویز ضرور سامنے رکھیں گے۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر قیادت سے مشاورت کے علاوہ قانونی رائے بھی لینی پڑےگی، قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر تحریک انصاف کو معلوم ہے کہ کسی کو کیسے چھوڑا جاسکتا ہے، کیونکہ یہ خود حکومت میں رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر اپنی غیررسمی مشاورت ضرور کی ہے، کل دیکھیں گے تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا لب و لہجہ کیسا ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ایسا نہیں کہ ہم تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو ہاں یا ناں میں جواب دے دیں گے، ہمیں ماضی میں جانا پڑےگا۔ پی ٹی آئی کو مطالبات کرتے وقت حکومت کی حدود کا بھی اندازہ رکھنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہمارا دفاعی ادارہ ہے، اگر پی ٹی آئی ان کے حوالے سے سوچ میں تبدیلی پیدا کرتی ہے تو یہ خوش آئند ہوگا، ہمیں اس سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کارکردگی پر یقین رکھتی ہے، ہماری 9 ماہ کی کارکردگی قوم کے سامنے ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں 15 سے 20 روز میں عمران خان کی رہائی کی پیشکش، شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور کل سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز