مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان میں لیویز فورس نے کارروائی کر کے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار افراد مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھی: امریکی شکاری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر مارخور شکار کرلیا

پشتین انتظامیہ کے مطابق بوستان میں انڈسٹریل زون کے عقب میں جیپ سے شکار کیا جانے والا مارخور برآمد ہوا ہے، جس کے شکار کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

3 persons arrested for illegal hunting of Markhor by Muhammad Nisar Khan Soduzai on Scribd

گرفتار ملزمان میں اظہار خان، مصور خان اور صدام خان شامل ہیں، گرفتار افراد میں سے 2 افراد بلوچستان کانسٹیبلری اور واسا میں ملازم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی کتنے میں ہوئی؟

گرفتار افراد نے مارخور کا شکار تکتو کے ممنوعہ علاقے سے کیا تھا، تینوں گرفتار افراد کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp