ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو معاملات حل ہوجائیں گے، علی امین گنڈاپور

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات مانے گئے تو مذاکرات کامیاب اور معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کا انحصار عمران خان کے 2 مطالبات کی منظوری پر ہے، اسد قیصر

جمعرات کو قومی اسمبلی بلڈنگ میں حکومت و پی ٹی آئی مذاکرات میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کے لیے آئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں اور ہم مذاکرات کے دوران کھل کر بات کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہو گی تو معیشت بھی بہتر ہو گی کیوں کہ ملکی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کار سیاسی استحکام کو مد نظر رکھ کر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چئیر مین پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مذاکرت میں ہی بہتری ہے۔

فوج و وفاق کی تعریف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ضلع کرم کے مسائل 50 سال پرانے ہیں تاہم وہاں کے معاملات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم کے معاملے میں وفاق اور ہمارے سیکیورٹی اداروں نے اچھا کام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp