سستے ترین آئی فون کی لانچنگ متوقع، اہم فیچرز کون سے ہونگے؟

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل آئی فون سیریز کا سستا ترین فون آئندہ چند ماہ میں لانچ ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل کمپنی اپنی یہ نئی کم قیمت پروڈکٹ آئی فون 16 ای کے نام سے چند ماہ میں متعارف کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 16 میں کیا خاص بات ہے؟

آئی فون 16 ای ماضی کے ایس ڈی ماڈلز سے مختلف ہوگا جبکہ اس میں ہوم بٹن کی جگہ فرنٹ کیمرا نوچ دیا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ فون کے اندر ایپل کا نیا اے 18 پراسیسر ہوگا اور مصنوعی ذہانت کے فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیے: گرل فرینڈ کی سالگرہ کا اہتمام اور آئی فون تحفے میں دینے کے لیے بیٹے نے ماں کے زیورات بیچ ڈالے

چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ ڈیوائس کا حصہ بنائی جائے گی۔ فون کی پشت پر 48 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔ یہ فون سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp