سپریم کورٹ: گزشتہ 2 ماہ میں نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدالت نے مقدمات کے فوری فیصلے جاری کرنے کے عمل کو تیز کیا اور 28 اکتوبر 2024 سے 3 جنوری 2025 تک 7482 مقدمات نمٹائے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: زیرالتوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار 487 رہ گئی

اعلامیے کے مطابق، مقدمات کی منصوبہ بندی، وسائل مختص کرنے اور انتظامی بہتری سے عدالتی کارکردگی میں اضافہ ہوا، عدالتی اصلاحات کے تحت ای حلف نامہ اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی فراہمی شروع کی گئی۔

سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا کہ عوامی شمولیت کے لیے قانونی ماہرین، فریقین اور سول سوسائٹی سے رائے لینے کا عمل متعارف کرایا گیا، چیف جسٹس کے دور دراز اضلاع کے دوروں اور ضلعی عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد سپریم کورٹ میں کیا بدلا؟

اعلامیے کے مطابق، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی عدلیہ کے وسائل میں بہتری کے اقدامات کیے گئے، سپریم کورٹ میں نئے مقدمات کے اندراج کی تعداد 2950 رہی، عدالتی نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے جدید آئی ٹی سسٹم کا انضمام کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کی ضروریات کے مطابق عدالتی نظام کو جوابدہ اور آسان بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟