مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، شاہ محمود قریشی

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان کی ضرورت ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی ملک میں جمہوریت کے دور کے لیے خطرہ ہوگی اور میری دعا ہے کہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات مثبت نتیجے پر پہنچنے چاہئیں ورنہ حکومت ڈگمگا جائے گی۔ مذاکرات ہونے دیں، حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پارٹی قیادت کو ٹکراؤ کے بجائے سیاسی مذاکرات کرنے کی تجویز دی ہے، شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ ملک کے مفاد کے لیے ہے اور ان کی جماعت نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمہوریت کے دعویدار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہے، جو سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ضمانت تو قتل کے ملزم کو بھی مل جاتی ہے، ہم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، ہمیں ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب

پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ

علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا