جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کس بات پر مذاکرات کر رہی ہے؟، محمود خان اچکزئی

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملک کی صورت حال کے پیش نظر عدلیہ، فوج اور سیاستدانوں کی گول میز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر سوال اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر ملک کا سوچیں، مذاکرات ہوں گے اور ہونے چاہییں، محمود اچکزئی

جمعہ کو اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر راجا ناصر عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں لیکن حکمرانوں کو ان حالات کا ادراک ہی نہیں ہے۔

 محمود اچکزئی نے کہا کہ دُنیا کے کئی ممالک پاکستان کے اندر امن و امان کی صورت حال خراب دیکھنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کے در پر ہیں اور حکمران یہاں اور چیزوں میں الجھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی ہے، محمود اچکزئی

اپوز یشن اتحاد کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ حکمران موجود صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے ملکی معاملات پر گول میز کانفرنس بلائیں جس میں سیاستدانوں، عدلیہ، فوج سمیت دیگر تمام اداروں کی شمولیت لازمی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جن حالات میں گرا ہوا ہے، یہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیے جائیں، چین ہمارا دیرینہ دوست ہے اور اس کے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہمیں چین کے ذریعے دیگر پڑوسیوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات استوار کرنے چاہییں۔

انہوں نے تجویز دی کہ روس اور بھارت سمیت دیگر تمام پڑوسی ممالک کی بھی ایک گول میز کانفرنس بلائی جانی چاہیے، جس سے علاقائی معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:محمود اچکزئی کا جو مذاق بانی پی ٹی آئی نے اڑایا، میں ہوتا توادھرکبھی منہ بھی نہ کرتا، حنیف عباسی

ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سے متعلق کہا کہ جس حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ ہی نہیں ہے اس کے ساتھ کس بات پر مذاکرات کیے جا رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم ضرور چاہیں گے کہ مذاکرات کامیاب ہوں اور اس کے لیے دعا بھی کریں گے مگر جہاں اس طرح کے معاملات ہو وہ تو دعا بھی قبول نہیں ہوتی۔

محمود خان اچکزئی نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی وزیر اعظم بننے کے خواہش مند تھے اور اس کے لیے انہوں نے بھرپور تیاری بھی کر لی تھی لیکن سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہباززشریف کو وزیراعظم بننے سے روکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟