محمود اچکزئی کا جو مذاق بانی پی ٹی آئی نے اڑایا، میں ہوتا توادھرکبھی منہ بھی نہ کرتا، حنیف عباسی

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما اورممبرقومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہاہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم کے خلاف جو زبان استعمال کی اس پر شدید دکھ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کا جو مذاق اڑایا، میں ہوتا تو کبھی ادھر منہ بھی نہ کرتا۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما اورممبرقومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ ’میں 2002 سے محمود خان اچکزئی کے ساتھ اسمبلی میں آتا رہا ہوں، انہوں نے ایک 2 روز قبل وزیراعظم پاکستان کے خلاف ایک بات کی ہے، اس پربہت دکھ ہوا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان کے ساتھ میرا انتہائی احترام کا رشتہ ہے لیکن ان کی بات کا دکھ اس لیے ہوا کہ ان کی شخصیت سے ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی۔

حنیف عباسی نے ایوان میں محمود اچکزئی  کے لیے شعر بھی پڑھا کہ : غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دَو میں!!! پہناتی ہے درویش کو تاجِ سرِ دارا، لیکن جس طرح ان کا مذاق پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی نے اڑایا تو یقین مانیں مجھے سونے کی کان بھی کوئی دیتا تو میں اُدھرمنہ نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں کہتا بھائی جان!  وزارت عظمیٰ پاس رکھیں، لیڈر آف دی اپوزیشن اپنے پاس رکھیں، ہیرے کی کان اپنے پاس رکھیں لیکن پوری قوم کے سامنے جو آپ نے میرے ساتھ کیا۔  اس وقت کون محمود خان اچکزئی کا ٹاک شوز میں پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر دفاع کرتا تھا، وہ یقیناً ہم لوگ ہی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز