جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی ہے، محمود اچکزئی

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کی لڑائی پہلے سے جاری تھی جو اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان محمود اچکزئی نے کہا کہ جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کی لڑائی میں ہم جمہوری صفوں میں کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں تنظیم کی کمی ہے، محمود خان اچکزئی

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے آئین کے دفاع کا حلف لیا تھا، دیکھیں گے کہ میدان میں کون قربانی دیتا ہے، جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں، ہم قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کل گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سنگجانی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا تھا کہ لاکھوں لوگوں کا ساتھ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کا انقلاب اس لیے نہیں آرہا کیوں کہ انقلاب کے لیے بنیادی چیز تنظیم ہوتی ہے، پی ٹی آئی کارکنان کی عمران خان سے محبت اور عشق اپنی جگہ لیکن ان میں تنظیم کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر ملک کا سوچیں، مذاکرات ہوں گے اور ہونے چاہییں، محمود اچکزئی

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ آپ اندازہ لگائیں کہ آپ جب اسٹیج پر چڑھتے ہیں تو لوگوں کے کپڑے پھٹ جاتے ہیں، لوگوں کی جیبیں کٹ جاتی ہیں، لوگ اسٹیج سے نیچے گرتے ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا، انقلاب کے لیے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز