بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی کئی مقامات پر برفباری اور برسات نے ٹھنڈ کی شدت بڑھا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کھوجک پاس، توبہ اچکزئی ، خواجہ عمران اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ چاغی کے علا قے برآبچہ رباط کرتاکا، گزے گون، پتکوک، صالحان باسلانی اور کان مہترزئی کے پہاڑی سلسلوں پر بھی برفباری ہوئی ہے۔
پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی، قلات، بارکھان اور شیرانی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج
کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہےجبکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 25 گھنٹوں میں صوبے کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر مزید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔