لاہور: تشدد کا شکار 14 سالہ ملازم اسپتال میں دم توڑگیا

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں تشدد سہنے والا 14 سالہ گھریلو ملازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ سنی پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا اور پولیس نے اس سلسلے میں 2 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

سنی مین مارکیٹ کے رہائشی ساجد نامی شہری کے گھر پر ملازم تھا۔ نازک اعضا سمیت اس کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: نوجوان کے قتل کا معمہ حل، قاتل پولیس اہلکار نکلے

تشدد کے واقعے کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں میں لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔14 سالہ سنی 6 ہزار روپے ماہانہ پر گھر میں کام کرتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp