بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے عرس میں شرکت کے لیے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ویزا دینے سے انکار، پاکستانی اسنوکرز ورلڈ چیمپیئن میں شرکت سے محروم
وزارت مذہبی امور کے مطابق بھارت میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا تاہم بھارت نے صرف 100 افراد کو ویزے دیے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ بھارتی حکام نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے ہیں۔
مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں تمام بھارتی ویزا سینٹرز بند، وجہ کیا بنی؟
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین اتوار کو واہگہ کے راستے اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوں گے۔