گجرات : کمرے میں کاربن مونو آکسائیڈ بھر جانے سے  5 بچے جاں بحق

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں مبینہ طور پر کمرے میں کوئلے  سے بننے والی کاربن مونو آکسائیڈ بھر جانے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، پانچوں بچوں کو کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

یہ بھی سنیں:کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، گیس غائب، عوام پریشان

ہفتہ کے روز گجرات میں ریسکیو1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ شاہ جہانگیر روڈ پر ایک گھر سے 6 سے 13 سال عمر کے 5 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جو مبینہ طور پر کوئلے جلا کر آگ سینک رہے تھے۔

حکام کے مطابق بظاہر ان بچوں کی موت کی وجہ کمرے میں کوئلے کے جلنے سے بننے والی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے تاہم بچوں کی موت کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ: شرپسنوں نے بم سے گیس پائپ لائن اڑادی، متعدد علاقے گیس سے محروم

حکام نے یہ بتایا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 4 سگے بہن اور بھائی اور ایک ان کا چاچا زاد بھائی شامل ہے، بچوں کی والدہ نے بتایا ہے کہ وہ چیک اَپ کے لیے اسپتال گئی تھیں جب واپس آئیں تو انہوں نے بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں پایا، بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟