ایس آئی ایف سی ملک میں کھیلوں کی صنعت کے فروغ کے لیے کیا کردار ادا کررہی ہے؟

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ملک میں زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے نہایت کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری صنعت کے فروغ کے لیے یہ کوششیں محض چند شعبوں تک محدود نہیں۔ ایس آئی ایف سی  کی سہولت کاری  اور حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک کی کھیلوں کی صنعت کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟

سی پیک  کے تحت پاک چین تجارتی تعلقات مضبوط  اور کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کی اسپورٹس مصنوعات کی چین کو برآمدات میں 6.68 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ 2024ء میں 10.7 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پاکستان کی اسپورٹس گڈز کی صنعت کی عالمی سطح پر ترقی، چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بن رہی ہے، پاکستانی ماہرین صنعت کی مہارت کی بدولت فٹ بال، باسکٹ بال اور والی بال کی مصنوعات عالمی سطح پر مقبول ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیدی

چین پاکستان کی کھیلوں کی مصنوعات کے لیے اہم مارکیٹ ہے، جس کی بدولت پاکستان کو نئے مواقع حاصل ہوئے ہیں اور اس کے اثر و رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

چین کی جدید ٹیکنالوجی اور تجارتی نیٹ ورک پاکستان کی اسپورٹس گڈز کی صنعت میں ایک نیا انقلاب لارہی ہے، چین کے اسکولوں اور پروفیشنل لیگز میں باسکٹ بال اور والی بال کی مقبولیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

چین میں  کھیلوں کے فروغ کے لیے  پاکستان کی اسپورٹس مصنوعات  کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور وہاں بڑے کھیلوں کے ایونٹس کی تیاریوں  کے لیے بھی پاکستان کی معیاری مصنوعات پر اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp