سوناکشی سنہا کی طلاق اور بالی ووڈ کے 2 بڑے خانز کی موت، ماہر نجوم کی پیشگوئی

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی نو بیاہتا جوڑی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال جو آج کل سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، شادی کے بعد سے تصویریں اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں اور بہت خوش نظر آ رہے ہیں، ان کے بارے میں طلاق کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بھارت کے ایک مشہور ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی ہے جس میں انہوں نے 2025 کے حوالے سے مخلتف پیش گوئیاں کیں اور کہا کہ 2025 سے لے کر 2028 تک تمام سال بہت برے ثابت ہونے والے ہیں۔

ماہر نجوم نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ سشیل کمار کا کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر کی بچہ ہوجانے کے بعد طلاق ہو جائے گی اور یہ طلاق بہت لڑائی جھگڑے کے بعد ہوگی جس کی نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچے گی اور اس شادی کا اختتام بہت خراب ہوگا۔

سشیل کمار نے جس دوسرے جوڑے کی طلاق کی پیش گوئی کی تھی وہ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایشوریہ رائے 100 فیصد طلاق لے لیں گی اور یہ پیش گوئی وہ 8 ماہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔

ماہر نجوم نے بالی ووڈ کے اداکاروں کے حوالے سے بھی مختلف پیش گوئیاں کی ہیں جن میں جھانوی کپور، رنبیر کپور، اکشے کمار، اننیا پانڈے، سلمان خان اور شاہ رخ خان شامل ہیں۔ سشیل کمار کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان مزید چند سال ہی جی سکیں گے، اکشے کمار کے لیے 2025 خراب سال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کا بھی برا وقت شروع ہو گیا ہے ان کو بہت بڑی بیماری لاحق ہے اور شاید وہ اس بیماری سے انجان ہیں۔ ان کو ملنے والی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا نہ ہی ان پر کوئی حملہ کرے گا لیکن سلمان خان کے پاس بھی وقت کم ہے۔ سلمان خان اور شارخ خان کی اوسط عمر 67.5 ہے وہ اس سے زیادہ دیر زندہ نہیں رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp