وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر کی ملاقات

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور شہزادہ مںصور کے درمیان پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سعودی سرمایہ کاروں کو سپیشل پیکج کے تحت مراعات دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سعودی عرب کی  جانب سے پاکستان کے لیے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب بڑا بھائی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔

 اس موقع پر سابق گورنر شہزادہ منصور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس نے نیوکلیئر ہتھیار سے لیس سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کرلیا

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی