دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیات میں سرفہرست کون؟

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال سے محبت کرنے والی برازیلیئن راہبہ سسٹر اینا کینابارو کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی حالیہ موت کے بعد تقریباً 117 سال کی عمر میں دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سسٹر  84 سالہ بھتیجے کلیبر کینابارو نے بتایا کہ سسٹر اینا کینابارو بڑی ہو کر اتنی دبلی پتلی تھیں کہ بہت سے لوگوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ بچپن میں زندہ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون 116 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

دنیا بھر میں سپرسینٹیرینین یعنی صد سالہ حیات کا سراغ لگانے والی تنظیم لونجی وی کوئیسٹ نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں وہیل چیئر پر چلنے والی راہبہ کو ابتدائی زندگی کے ریکارڈوں کے ذریعے توثیق شدہ دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے گزشتہ فروری میں بنائی گئی ایک ویڈیو میں، مسکراتے ہوئے سسٹر کینابارو کو لطیفے سناتے ہوئے، چھوٹی چھوٹی پینٹنگز شیئر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو وہ جنگلی پھولوں سے بناتی تھیں اور ہیل میری کی دعا پڑھتی تھیں۔

مزید پڑھیں: ’ہمت مرداں مددِ خدا‘ 106 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین اسکائی ڈائیور بن گیا

محققین کے مطابق، سسٹر اینا کینابارو 8 جون 1908 کو جنوبی برازیل کے ایک بڑے خاندان میں پیدا ہوئیں، ان کے پردادا ایک مشہور برازیلی جنرل تھے، جنہوں نے 19ویں صدی میں پرتگال سے برازیل کی آزادی کے بعد ہنگامہ خیز دور میں ہتھیار اٹھائے تھے۔

لونجی وی کوئیسٹ کے مطابق دسمبر میں جاپان کی تومیکو ایتاکا کی موت کے بعد اینا کینابارو نے دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ اب تک قدیم ترین شخصیت کی درجہ بندی میں 20 ویں نمبر پر زندہ رہنے والی شخصیت ہیں۔

مزید پڑھیں: گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟

برازیل کے جنوبی شہر پورٹو الیگری میں اپنے ریٹائرمنٹ ہوم آنے والوں کو انہوں نے اپنی لمبی عمر کا راز اپنے کیتھولک عقیدے کو قرار دیا۔ ’میں جوان، خوبصورت اور دوستانہ ہوں، تمام بہت اچھی، مثبت خوبیاں جو آپ میں بھی ہیں۔‘

سسٹر اینا کینابارو کا بھتیجا ہر ہفتے کے روز ان کے ساتھ وقت گزارتا ہے اور ملاقاتوں کے درمیان ان کے حوصلہ کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں وائس نوٹ بھی بھیجتا ہے کیونکہ آج کل وہ بات کرنے میں دشواری کا سامنا کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp