دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون 116 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون ٹومیکو اٹوکا 116 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔ جاپانی شہر آشیا کی ٹومیکو اٹوکا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جنوبی کوریا میں اپنے شوہر کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری کا انتظام سنبھالا اور 1979 میں شوہر کی موت کے بعد سے مغربی جاپان کے علاقے نارا میں تنہا مقیم تھیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کی معمر ترین خاتون کون ہیں؟

جاپانی میڈیا کے مطابق 100 برس کی عمر میں انہوں نے چھڑی کے سہارے کے بغیر Ashiya Shrine کے زینوں پر چڑھنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 2019 میں وہ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہوگئی تھیں اور اس وقت وہ خود چلنے کے قابل تھیں مگر بعد میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی رہتی تھیں جبکہ دسمبر 2023 میں ٹومیکو اٹوکا جاپان کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا تھا۔ ٹومیکو ایٹوکا انتقال 29 دسمبر 2024 کو وسطی جاپان کے ہیوگو پریفیکچر کے آشیا کے ایک کیئر ہوم ہوا۔

مزید پڑھیں: گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟

ٹومیکو ایٹوکا 23 مئی 1908 کو آشیا کے قریب تجارتی مرکز اوساکا میں پیدا ہوئی تھیں۔ امریکا میں فورڈ ماڈل ٹی کی لانچنگ بھی ان کی پیدائش کے 4 ماہ بعد ہوئی تھی۔ اگست 2024 میں اسپین کی ماریا برنیاس موریا کی 117 سال کی عمر میں موت کے بعد ایٹوکا کو دنیا کا معمر ترین انسان تسلیم کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp