قائمہ کمیٹی: بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے، چائلڈ کورٹس کو بل کے تحت زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ کے اندرکرنا لازمی ہوگا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما نوشین افتخار نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل پیش کیا، اجلاس میں خواتین کو وراثت کا حق دینے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سزا کا بل بھی زیر بحث آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

بل میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کے شکار بچوں سے بیان اچھے ماحول اور ماہر نفسیات کی موجودگی میں ہوگا، بل کے تحت چائلد کورٹس کو بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ کے اندرکرنا ہوگا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رکن زرتاج گل نے مؤقف پیش کیا کہ زیادتی کے مجرمان کو سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

خواتین کو وراثت کا حق دینے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سزا سے متعلق بل ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی صوفیہ سعید نے پیش کیا، بل کے تحت عدالتی فیصلے سے خواتین کو وراثت کا حق مل جائے تو 120 دن میں عملدرآمد نہ ہونے پر حق نہ دینے والے کو 6 ماہ سزا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: رضوانہ تشدد کیس: سی سی ٹی وی فوٹیجز کی فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع نہ کرائی جاسکی

کمیٹی میں شامل حکومتی ارکان نے اعتراض کیا کہ سول قوانین میں یہ سزا شامل کردیں ایسے نہیں ہوسکتا، خواتین کو وراثت کا حق عدالت سے ملنے کے باوجود نہ دینے پر سول قوانین کو مضبوط کیا جاسکتا ہے، اس طرح کے قوانین پہلے سے موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل