جمائما گولڈ سمتھ پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئیں

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئی ہیں۔

جمائما جنوبی افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن کے ایک پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئیں جہاں وہ نئے سال کے آغاز پر اپنے دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کررہی تھیں۔ اس حادثے کے بعد جمائما کے پاؤں اور ٹخنوں پر چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیے:جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کی تمام ای میلز کیوں بلاک کیں؟

حادثے کے بعد جمائما کو ہسپتال لے جایا گیا اور علاج معالجے کے بعد اب وہ آرام کررہی ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں تصویروں میں انہیں زخمی پاؤں پر حفاظتی بوٹ چڑھائے وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل جمائما 2022 میں لندن میں اسکئینگ کرتے ہوئے زخمی ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp