راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 1300 سے زائد سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری آٹے کے تھیلے قبضے میں لے لیے۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق کارروائی میں 1356 آٹے کے تھیلے قبضے میں لیے گئے ہیں جب کہ گودام میں 13 فلورملزکے 20 ہزارخالی بیگ بھی نکلے۔

حکام کا کہنا ہےکہ سرکاری آٹا راولپنڈی کے مختلف سیل پوائنٹس سے خریدا گیا تھا، اس معاملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp